40ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کی سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب

40ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کی سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب
40ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کی سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) 40ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کی سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب ہوئی ہے جس میں 30ٹیموں سمیت 1500 سے زیادہ فائررز نے میٹ میں حصہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان آرمی کے 40ویں رائفل ایسویسی ایشن کی سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب ہوئی،تقریب جہلم کےقریب آرمی مارکس مین شپ فائرنگ رینج میں ہوئی، انسپکٹرجنرل ٹریننگ اینڈایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 4ہفتے تک جاری رہنےوالی میٹ میں تینوں سروسز،سول آرمڈ فورسزنےحصہ لیا، میٹ میں 30ٹیموں سمیت 1500 سے زائد فائررز شریک ہوئے۔میٹ میں صوبائی ٹیموں،سول شوٹنگ فیڈریشن،ایسوسی ایشن اورکلبوں نےحصہ لیا۔ مہمان خصوصی انسپکٹرجنرل ٹریننگ اینڈایویلیوایشن،لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن نےہرشوٹنگ کیٹیگری میں فاتحین اوررنراپ کوٹرافی اورمیڈلزسےنوازا۔

لانس نائیک ذیشان علی کواعلیٰ فوجی شوٹنگ اعزاز ’’ماسٹر ایٹ آرمزٹرافی‘‘دیاگیا۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -