سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کی وفات پر صدر، وزیراعظم ، آرمی چیف سمیت سیاسی شخصیات کا اظہار افسوس

سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کی وفات پر صدر، وزیراعظم ، آرمی چیف سمیت ...
سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کی وفات پر صدر، وزیراعظم ، آرمی چیف سمیت سیاسی شخصیات کا اظہار افسوس

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفر اللہ خان جمالی کی وفات پر اہم شخصیات کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میر ظفر اللہ خان جمالی کی رحلت کی اطلاع پا کر نہایت افسردہ ہوں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ میری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم کے علاوہ صدر پاکستان عارف علوی،آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ، فیصل واوڈا، گورنر خیبرپختوانخواہ شاہ فرمان، سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی، ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پارلیمانی سیکرٹری طاہر رندھاوا سمیت دیگر اہم شخصیات نے ان کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

مزید :

قومی -