الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر حکومت اور  الیکشن کمیشن میں رابطہ، اہم پیش رفت سامنے آگئی

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر حکومت اور  الیکشن کمیشن میں رابطہ، اہم پیش ...
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر حکومت اور  الیکشن کمیشن میں رابطہ، اہم پیش رفت سامنے آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم )کے معاملے پر حکومت اور الیکشن کمیشن میں رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کےخط کےبعدحکومت نے الیکشن کمیشن سےرابطہ کیا ہے۔جس کے بعد  چیف الیکشن کمشنرکی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سےملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی موجودتھے۔ ملاقات کے دوران  الیکٹرانک ووٹنگ مشین  کے سٹوررومز،ایک ارب 20 کروڑکی لاگت سےفیلڈدفاترکی تعمیر،ڈیٹابیس  سٹوریج  کے متعلق بات ہوئی۔ الیکشن کمیشن  نے پروجیکٹ مینجمنٹ کیلئے 20افراد کی بھرتی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

ملاقات میں  الیکشن کمیشن نے  ای وی ایم اسٹوریج کیلئےجگہ دینےکی منظوری دی ہے۔ ای وی ایم  کی سٹوریج کیلئے دوکروڑ 23لاکھ روپےکی منظوری د ی گئی۔الیکشن کمیشن کو تین سے چار لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کوسٹورکرناہوگا۔

مزید :

قومی -