پی سی بی نے کرکٹ شائقین کو بڑی خوشخبری سنادی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) فیصلہ کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے دوران تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق100 فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈز میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 اور ون ڈے سیریز رواں ماہ کھیلی جائے گی۔دونوں سیریز تین ،تین میچز پر مشتمل ہونگی۔