سعودی عرب کے بعد دو مزید ممالک میں کورونا کی نئی قسم کے کیسز سامنے آگئے
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات(یو اے ای) اور امریکہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم ' اومیکرون' کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں بھی اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔امریکی حکام کے مطابق متعلقہ شخص کے علاوہ اسکے اہل خانہ وائرس سے محفوظ ہیں۔جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی سامنے آنے والی یہ قسم اب متعدد ممالک میں پھیل چکی ہے جس کے پیش نظر مختلف ممالک کی جانب سے دوبارہ سفری پابندیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
BREAKING: UAE confirms first case of omicron variant
— The Spectator Index (@spectatorindex) December 1, 2021