عظمیٰ بخاری نے شہباز گل کو آڑے ہاتھوں لے لیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اس حکومت کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں اور زمینی حقائق یہ ہیں کہ ’نو عمران صرف عوام‘کیاجنوبی پنجاب محاذ ،آر ٹی ایس،ہماری ٹکٹیں واپس کروانا الزام ہیں؟حکمران یاد رکھیں اللہ کی لاٹھی بڑی بے آواز ہے، وہ لگنی ضرور ہوتی ہے،جسٹس(ر)ثاقب نثارخود تحریک انصاف والوں کی کیمپین کرتا رہااور ہمارے سینیٹرز کو شیر کا نشان نہیں لینے دیا۔
نجی ٹی وی کےپروگرام میں وزیراعظم کےمعاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کو کڑی تنقید کانشانہ بناتےہوئےعظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہماری تربیت اجازت نہیں دیتی لیکن آپ کی تربیت اجازت دیتی ہے کہ آپ مریم نواز کیخلاف اخلاق سے گری ہوئی باتیں کرتے ہیں، آپکی تربیت اجازت دیتی ہے کہ لوگوں کی ماؤں بہنوں کیخلاف باتیں کریں، شہباز گل مریم نواز آپکی بہن نہیں ہوسکتیں، نہ کوئی اور آپکی بہن ہوسکتی ہے،انکی اصلیت اور بیک گراونڈ گندی باتوں سے شروع ہوتی ہے اور اسی پر ختم ہوتی ہے ،انکے اپنےوزیراعظم کی زندگی پر ریحام خان نے اپنی کتاب میں بڑی تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دوسروں کی بات میں اپنی چاں، چاں شروع کردیتے ہیں، ان حاجی صادق و امینوں سے پوچھیں کہ یہ تو کورونا فنڈ مردوں کے نام پر کھا گئے ،جج ارشد ملک نے خود وڈیو میں بتایا کہ مشرف دور میں اسکی وڈیو بنائی گئی جس پر وہ بلیک میل ہوتا رہا ،اسکا جواب دیں۔