پروفیسر ملک محمد حسین کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

پروفیسر ملک محمد حسین کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 معروف ماہر تعلیم تنظیم اساتذہ کے مرکزی رہنما ڈائریکٹر نصابات سابق پروفیسر آئی ار ڈیپارٹمنٹ پنجا ب یونیورسٹی ملک محمد حسین کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کی صدارت صدر تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر صادق جان نے کی۔ میزبانی کے فرائض سابق صدر تنظیم اساتذہ پاکستان میاں محمد اکرم نے انجام دئیے پروفیسر ملک محمد حسین کی یاد یں تازہ کرنے اور ان کی علمی و ادبی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے والوں میں جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید وقاص انجم جعفری پروفیسر عبدالحمید،ڈاکٹر ابصار احمد، ڈاکٹر محمد امین، غلام اکبر قیصر انی، ظفر علی حجازی، عبدالعزیز عابد، پروفیسر ڈاکٹر مہر محمد سعید اختر، پروفسیر ڈاکٹر ممتاز سالک ان کے صاحبزادے عبدالحسیب مجاہد، عبدالرزاق باجوہ شامل تھے۔ سیدّ مْودّ ودی انسٹی ٹیوٹ منصورہ کالج کے ایڈٹیوریم میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجلس پروفیسر صادق جان نے کہا ملک محمد حسین ایک استاد نہیں تھے بلکہ استادوں کے استاد تھے وہ چلتا پھرتا ادارہ تھے۔ ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے استعفادہ کرنے والے ایک پاکستان سمیت دنیا بھر میں وطن عزیز کا نام روشن کر رہے ہیں۔ سابق صدر تنظیم پاکستان میاں محمد اکرم نے کہا ہے ملک محمد حسین کی وفات اساتذہ کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے ان کے جانے سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پْر نہیں ہو سکے گا۔ سید وقاص انجم جعفری نے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد حسین ایک چلتی پھرتی تحریک تھے۔ ملک محمد حسین تحریک کا سرمایہ تھے پروفیسر محمد سعید اختر نے کہا کہ اب ہمارے پاس ان کی یادیں رہ گئی ہیں ظفر علی حجاز ی نے کہا ہے ملک محمد حسین ایک مومن تھا مرد مجاہد تھا ان کے صاحبزادے عبدالحسیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا میرے والد ایک شفیق اور پیار کرنے والے تھے آج ہم جو کچھ ہیں ان کی تربیت اور سرپرستی کی وجہ سے ہیں۔پروگرام سے عبدالعزیز عابد، ڈاکٹر ابصار احمد نے بھی خطاب کیا۔
٭٭٭
 
ممتاز ماہر تعلیم،سابق صد رٹیچرز ایسوسی ایشن آف پاکستان 

مزید :

ایڈیشن 1 -