ہنگو میں کھلی کچہری کا انعقاد،مسائل کے انبار
ہنگو(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نثار احمد خان کی زیر نگرانی کھلی کچہری کا انعقادعلاقے کے معززین اور ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھر پور شرکت تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔کھلی کچہری میں سائلین نے اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل بیان کئے۔ معززین نے کہا کہ کہ ہمارے پولیس کے پنشن کا معاملہ سست روی کا شکار ہیں لہذا ہم درخواست کرتے کہ اس کو جلد از جلد تیزی سے حل کر لیا جائے، اور ساتھ ہی میں ضلع اورکزئی میں نء پولیس بھرتی کیحوالے سے بھی تفصیلی بات کی۔جنہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر ایس ڈی پی لوئر اورکزئی دیسوار علی، اسسٹنٹ کمشنر نوید اللہ شاہ، تھانہ کلایہ، تھانہ مشتی، تھانہ کریز کے ایس ایچ اوز موجود تھیں ڈی پی او اورکزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہاں آنے کا مقصد آپکے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔عوام کی جان و مال کی حفاظت اور عزت نفس کا خیال رکھنا اورکزئی پولیس کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ عوام کو جرائم کے خاتمے اور اس پر امن ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے اورکزئی پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھنا ہوگا۔ کیونکہ یہ پرامن ماحول بڑی قربانیاں کے بعد ممکین ہوا ہے۔جس میں سیکیورٹی فورسز سابقہ لیوی خاصہ دار اور خاص کر قبائلی عوام نے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔ اسلئے اس کو ہم سب نے مل کر ہر قسم شرپسند و جرائم پیشہ عناصر سے پاک رکھنا ہیں۔آپ کی ہی تعاون سے ہم علاقے کو ہرقسم کے منشیات فروشی اور دیگر برائیوں سے پاک کرسکتے ہیں مشران نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نثار احمد خان اور متعلقہ آفسران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔