آل گورنمنٹ ایمپلائز کا آج احتجاج ریکارڈ کرنے کا فیصلہ
پشاور(سٹی رپورٹر)آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈنیشن کونسل خیبر پختونخوا نے اپنے مطالب کیلئے آج احتجاج ریکارڈ کرنیکا کا اعلان کیا ہے اس بات کا فیصلہ کونسل کے آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈنیشن کونسل خیبر پختونخوا چئیرمین اسلم خان، ریاض خان، مزدور اتحاد کے چئیرمین قیصر باچا ور دیگر نے گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں کیا اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ احتجاج میں صوبہ بھر سے ملازمین شرکت کررینگے جبکہ صوبائی اسمبلی تک مارچ کرینگے جبکہ احتجاج جلسہ سے کوا رڈنیشن کونسل رہنما اسلم خان خطاب کرینگے اور دیگر ممحکموں کے مشران بھی خطاب کرینگے۔