پروفیشنل ٹیکس سسٹم کمپیوٹر ائزڈنہ ہوسکا، خزانے کو کروڑوں کانقصان 

پروفیشنل ٹیکس سسٹم کمپیوٹر ائزڈنہ ہوسکا، خزانے کو کروڑوں کانقصان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ارشدمحمود گھمن)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور ریجن اے میں پروفیشنل ٹیکس کا نظام کمپیوٹر ائزڈنہ ہونے پر خزانہ کو سالانہ کروڑوں روپے کا چونا لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے پروفیشنل ٹیکس اکٹھاکرنے کے لئے ریجن اے لاہور کودوزون میں تقسیم کیاہے،جس کے تحت دو ای ٹی اوزخواجہ محمد علی اوراعظم یہاں پرتعینات ہیں،جن کے ماتحت درجنوں کی تعداد میں انسپکٹرز پروفیشنل ٹیکس اکٹھا کرنے کے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، حکومت پنجاب نے پروفیشنل ٹیکس اکٹھا کرنے کے لئے جنرل سٹورز،ریسٹورنٹس،کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز،شادی ہالزاورگاڑیوں کے شورومز سمیت دیگرپریہ ٹیکس لگا رکھا ہے مگر محکمہ کے اعلیٰ افسران کی مبینہ ملی بھگت سے اسے کمپیوٹر رائزڈ سسٹم میں نہیں لایا گیا جس کی وجہ سے ذرائع کاکہناہے کہ محکمہ کے انسپکٹرز اور دیگر عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے چلان فارم کمپیوٹر رائیزڈجاری کرنے کی بجائے خود ہاتھ کی تحریر سے جاری کر تے ہیں جس کے بعدمتعلقہ لوگوں کو مبینہ طور پربلیک میل کیا جاتا ہے،ذرائع نے مزیدبتایا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا عملہ تمام متعلقہ لوگوں سے ساز باز کر دیئے جانے والے چالان کو ردی کی ٹوکری کی نظر کر دیاجاتا ہے،مذکورہ سسٹم کے تحت محکمہ کے اعلیٰ افسران،انسپکٹر ز اورماتحت عملہ سالانہ کروڑوں روپے کرپشن کی نظر کر لیتا ہے،اس حوالے سے ڈائریکٹرشاہد علی گیلانے سے رابطہ کیا گیا لیکن ان سے رابطہ نہیں ہوسکاجبکہ ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب رضوان اکرم شیروانی کاکہناہے کہ ایسی شکایات کو دور کرنے کے لئے کمپوٹرائیزڈ نظام کو ممکن بنایاجارہاہے،ایسے ذمہ دار افسروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل لائے جائے گی۔
پروفیشنل ٹیکس

مزید :

صفحہ آخر -