پی آئی سی میں زائد المیعاد سٹنٹ کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی

 پی آئی سی میں زائد المیعاد سٹنٹ کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پی آئی سی میں دل کے مریضوں کو زائد المیعاد اسٹنٹ ڈالنے کے خلاف دائردرخواست پرفریقین کے وکلاء کی استدعا پر درخواست پر سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی،عدالت کے روبرو ایف آئی اے اور پنجاب حکومت کی جانب سے جواب داخل کردیا گیاہے،عدالت نے درخواست گزار کو جوابات کی کاپیاں دینے کی ہدایت کر رکھی ہے،پنجاب حکومت کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ پنجاب حکومت نے معاملے کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیاجعلی سٹنٹ سے متعلق میو ہسپتال سکینڈل پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرنے کے بعدمعاملہ ڈرگ حکام کو بھجوا دیا تھا،درخواست گزاررانا سکندر ایڈووکیٹ کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو زائدالمیعاد سٹنٹ ڈالے گئے ہیں،پی آئی سی کے موجودہ چیف ایگزیکٹو کیخلاف جعلی سٹنٹ کے حوالے سے 2017 میں بھی انکوائری ہوچکی ہے،اس انکوائری کے باوجود چیف ایگزیکٹو پی آئی سی تعینات کردیا گیا،عدالت سے استدعاہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کے ساتھ ساتھ ذمہ داروں کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیاجائے۔
سٹنٹ کیس

مزید :

صفحہ آخر -