رائے بابر سعید ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی رائے بابر سعید کو ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز پنجاب تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،وہ اس قبل بلوچستان میں بھی بطور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرکام کررہے تھے اور انھیں حال ہی میں وہاں سے صوبہ پنجاب میں آمد کی ہے واضح رہے ڈی آئی جی زبیر دریشک جو کہ اس سے قبل بطور ڈی آئی ہیڈ کوارٹر تعینات تھے روٹیشن پالیسی کی وجہ سے انھیں پنجاب سے ریلیو کیا گیا ہے،روٹیشن پالیسی کی وجہ سے پنجاب سے جن افسروں کو فارغ کیا گیا ہے ابھی سب کی سیٹیں خالی پڑی ہیں صرف ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کی خالی سیٹ پر تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،آرپی او ملتان،ساہیوال،شیخوپورہ اور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا دیگر افسران کو اضافی چارج دیا گیا ہے وہاں تعیناتی عمل میں لانا ابھی باقی ہے۔
رائے بابر سعید