پولیس نے پراسیکیوشن کو17842چالان وصول کرائے،رپورٹ
لاہور(نامہ نگار)پولیس کی جانب سے پراسیکیوشن کو17842چالان وصول کرائے گئے،فلو مینجمنٹ سسٹم پروگرام کے تحت 8700چالان عدالتوں میں وصول کرائے،یہ رپورٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرنے سیشن جج لاہورکوپیش کردی،پراسیکیوشن نے پولیس کی ناقص تفتیش پر1920چالانوں پراعتراض لگا دئیے ہیں،اعتراض لگنے پر پولیس چالان پراسیکیوشن آفس سے لے جاسکے گی،1367چالان عدالتوں میں بھجوانے کے لئے مجسٹریٹوں کو بھجوادیئے گئے ہیں۔