بداخلاقی کیس، اے ایس آئی کی رہائی چیلنج کرنیکافیصلہ
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)مطلقہ خاتون بداخلاقی کیس صلح معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا،مقدمہ ہذا نا قابل ضمانت اور ناقابل راضی نامہ ہے،مدعیہ کے بیان پر اے ایس(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
آئی کی رہائی کوپولیس نے چیلنج کرنے کا اعلان کردیا،خاتون پیسے کے لالچ میں یا کسی دباؤ میں آ کر مکر گئی ہے تو اس کے خلاف قا نون کے مطابق کارروائی کی جائے گی تفصیل کے مطابق مطقہ خاتون کے ساتھ اے ایس آئی بداخلاقی صلح کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا،ملزم اے ایس آئی کی عدالت سے بریت کا معاملہ پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کا بیان سامنے أگیا جس میں کہا گیا کہ ملزم اے ایس آئی کی عدالت سے بریت کا معاملہ پرپولیس کاکسی سے کوئی تعلق نہ ہے۔قانون کی نظر میں سب برابر ہیں،ایف آئی آر کی رجسٹریشن سے پہلے تمام ثبوتوں کا بغور ملاحظہ کیا گیا تھا،اے ایس آئی کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں،مقدمہ ہذا نا قابل ضمانت اور ناقابل راضی نامہ ہے،مذکورہ اے ایس آئی کی رہائی مدعیہ کے بیان پر ہوئی ہے جس کو باقاعدہ چیلنج کیا جائے گا،مذکورہ اے ایس آئی کی مدعیہ کے گھر پر موجودگی کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں،مواد برائے ڈی این اے پی ایف ایس اے کو لاہور بھیجوایا گیا ہے،مذکورہ اے ایس آئی امتیاز سرانی مدعیہ سے وقوعے کی رات مستقل رابطہ میں تھا۔جس کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں،اگر خاتون پیسے کے لالچ میں یا کسی دباؤ میں آ کر مکر گئی ہے تو اس کے خلاف قا نون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،مقدمہ میں ملوث تمام گناہ گاروں کو قانون کے مطابق چلان کیا جائے گا۔
بداخلاقی