غفلت،  سپرنٹنڈنٹ انجینئرنگ  پی ایچ ای بہاولپور کی جواب طلبی

 غفلت،  سپرنٹنڈنٹ انجینئرنگ  پی ایچ ای بہاولپور کی جواب طلبی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   ملتان ( سٹی رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
محمود نے فرائض سے غفلت برتنے اور ترقیاتی کاموں میں سست روی پر سپرنٹنڈنٹ انجینئرنگ پی ایچ ای بہاولپور جاوید شکیل کی جواب طلبی کردی اور جاوید شکیل کو فنڈز کے مناسب استعمال اور معیاری کام میں غفلت پر بھی جواب طلبی کی گئی ہے۔اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ کام کے معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔تمام آفیسران فنڈز کے بروقت اور مناسب استعمال کو یقینی بنائیں۔ آفیسران ترقیاتی کاموں میں مستعدی کا مظاہرہ کریں۔ سست روی برداشت نہیں کی جائے گی۔ 2021-22کی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز کے بروقت استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ تمام آفیسران مربوط لائحہ عمل طے کرتے ہوئے فنڈز کا استعمال یقینی بنائیں۔ ترقیاتی اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کریں گے۔ مزید جاوید شکیل کو سات روز کے اندر جواب جمع کرانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
فنڈز