بارہ میل، اغواء برائے تاوان کاڈرامہ  رچانے والا گرفتار،تحقیقات شروع

بارہ میل، اغواء برائے تاوان کاڈرامہ  رچانے والا گرفتار،تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 بارہ میل،جودھ پور(نمائندہ پاکستان)اغوا برائے تاوان کا ڈرامہ (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
کرنے والا شخص گرفتارکرلیاگیا پولیس بارہ میل نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے بروقت کاروائی کرکے مطلوبہ شخص کو ککڑہٹہ سے گرفتار کر لیا تفصیل کے مطابق چند روز قبل منیر نے تھانہ بارہ میل میں درخواست گزاری کہ اشرف مغل نامی شخص نے میرے بیٹے محمد رمضان کو تاوان کے لیے اغوا کر لیا ہے میرا بیٹا برآمد کیا جائے ایس ایچ او تھانہ بارہ میل بابر شہزاد خان کھیڑا نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بروقت کاروائی کر کے نواحی علاقہ ککڑہٹہ میں چھاپہ مارا تو رمضان کسی کے گھر مزدوری کر رہا تھا پولیس نے موقع پر پکڑ لیا اصل حقائق سامنے لاتے ہوئے رمضان نے پولیس کو بیان دیا کہ مجھے کسی نے بھی اغوا نہیں کیا تھا میں نے اشرف کے ایک لاکھ روپے دینے تھے اس لیے میں نے اپنے گھر والوں سے مل کر یہ ڈرامہ رچایا تھا۔۔
اغواء