ملتان، چور،ڈاکو سرگرم، وارداتوں میں تیزی، پولیس غائب
ملتان (وقائع نگار) ڈاکوؤں کی لوٹ مارجاری ہے،ڈکیتی کی(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی سمیت دیگر سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ بی زیڈکے علاقے ڈیہڑ چوک تین مسلح ڈاکو نے اسلحہ کے زورپرمحمد شفیع سے70ہزار،شہزادسے1لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے،تھانہ گلگشت کے علاقے اعوان چوک واسا آفس میں پانچ مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر موجود ملازمین کواسلحہ کے زروپریرغمال بناکر محمد آصف سے2ہزار،عامرسے5ہزار چھین کردفترمیں موجود جنریٹرلیکر فرارہوگئے،تھانہ قطب پورکے علاقیقاسم بیلہ محمد وقاص سے چارڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین کرلے گئے،تھانہ سٹی شجاعبادکے علاقے چک آر ایس پھاٹک مقبول احمد سے چارڈاکو نقدی50ہزار وموبائل لوٹ کرفرارہوگئے،تھانہ ممتازآبادکے علاقے محمد جاوید سے دوڈاکو نقدی11ہزار وموبائل چھین لیا،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے نوبہارنہرسے محمد زوہیب سے تین مسلح ڈاکو موٹرسائیکل سمیت نقدی7ہزار وموبائل چھین کرلے گئے،تھانہ قادرپورراں کے علاقیبخاری چوک سجان پورملک بلال کیگھر پانچ مسلح ڈاکو نے گھس کراہلخانہ کوگن پوائنٹ پریرغمال بناکر چارتولہ طلائی زیورات اورنقدی30ہزار لوٹ کراسلحہ لہراتے ہوئے فرارہوگئے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے وہاڑی رور مطاہرعلی سے تین ڈاکو اسلحہ کے زورپر نقدی 10ہزار چھین کرلے گئے۔
وارداتیں