کورونا کی نئی قسم سے بچنے کیلئے ایئرپورٹ پر پیشگی انتظامات

  کورونا کی نئی قسم سے بچنے کیلئے ایئرپورٹ پر پیشگی انتظامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) دنیا بھر میں پھیلی کورونا کی نئی قسم اومی کرون سے بچنے کے لیے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیشگی اقدامات کیے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیکریٹری ہیلتھ سندھ نے کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر سیکریٹری ہیلتھ نے ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا جائزہ لیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر(این سی او سی)اور صوبائی حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن پر مکمل عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کیٹیگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کے ساتھ ان کی مکمل اسکریننگ بھی کی جائے گی تاکہ وبا کے پھیلنے کے امکانات کو ہر ممکن حد تک روکا جاسکے۔سیکریٹری ہیلتھ نے ایئرپورٹ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مثبت آنے والے مریضوں کو اسپتال میں مختلف قسم کے وارڈز میں قرنطینہ کیا جائے گا۔ایئرپورٹ حکام کی جانب سے محکمہ صحت کو ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔