پاکستان کا ہندو یاتریوں کو شادانی دربار سندھ کیلئے ویزوں کا اجراء

پاکستان کا ہندو یاتریوں کو شادانی دربار سندھ کیلئے ویزوں کا اجراء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آئی این پی) نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے بھارت کے ہندو یاتریوں کو شادانی دربار، سندھ کیلئے ویزوں کا اجراء کر دیا۔پاکستان ہائی کمیشن نے پاکستان میں مذہبی مقامات کے دورے کیلئے بھارت کے ہندو یاتریوں کو 136 ویزے جاری کئے۔بھارت کے ہندو یاتریوں کا گروپ 4 سے 15 دسمبر 2021ء تک سندھ میں شادانی دربار حیات پتافی میں شیو اتاری ست گرو سنت شادارم کے 313 ویں جنم دن کے موقع پر تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔شادانی دربار 3 سو سال سے زائد پرانا مندر ہے جو دنیا بھر سے ہندؤں کیلئے مقدس مقام ہے۔یہ مندر سنت شادارم نے 1786ء میں تعمیر کیا تھا جو 1708ء میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔مذہبی مقامات کے دوروں کے حوالے سے 1974ء کے پاکستان۔ انڈیا پروٹوکول کے تحت ہر سال ہزاروں سکھ اور ہندو یاتری مختلف مذہبی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے پاکستان آتے ہیں۔پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے ویزے دیگر ممالک سے ان تقریبات میں شرکت کیلئے آنیوالے ہندو اور سکھ یاتریوں کو دیئے گئے ویزوں کے علاوہ ہیں۔ہندو اور سکھ یاتریوں کو ویزوں کا اجراء حکومت پاکستان کی مذہبی مقامات کے دوروں میں سہولت فراہم کرنیکی کوششوں کے عین مطابق اور پاکستان کی تمام مذاہب کے مذہبی مقامات کے احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کاوشوں کا بھی عکاس ہے۔
پاکستانی ہائی کمیشن