پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 745 ہو گئی

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 745 ہو گئی
پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 745 ہو گئی

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مہلک کورونا وائرس سے اموات میں کمی آئی ہے مگر  وائرس پر قابو تاحال نہیں پایا جا سکا  ، گزشتہ روز کورونا کے باعث 8 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد  پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 745 ہو گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق  کورونا سے مجموعی طور پر 12 لاکھ 85 ہزار 631 افراد متاثر ہوئے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں  377 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔

سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں  چار لاکھ 76 ہزار 17 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ سندھ میں  سات ہزار 622 افراد کی اموات ہوئیں جبکہ سات ہزار 933 افراد تاحال زیر علاج ہیں ۔

پنجاب میں چار لاکھ 43 ہزار 240 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ، 13 ہزار 28 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ پانچ ہزار 128 مختلف ہسپتالوں میں علاج معالجے کیلئے موجود ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں  ایک لاکھ 80 ہزار 146 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، پانچ ہزار 851 کی اموات ہوئیں جبکہ 721 موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ سات ہزار 765 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 956 مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے جبکہ 292 مریض اب بھی موجود ہیں ۔

گلگت بلتستان میں 10 ہزار412 کورونا کیسز سامنے آئے ، 186 افراد کورونا کا مقابلہ نہ کرتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے جبکہ 7 تاحال زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔

بلوچستان میں 33 ہزار 488 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 360 افراد  کی اموات ہوئیں  ،بلوچستان میں  53 ایکٹو کیسز ہیں  ۔ ریاست آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے باعث  34 ہزار 563  کورونا کیسز سامنے آئے ۔ 742 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے جبکہ  34 مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

مزید :

کورونا وائرس -