وسطی افریقی ری پبلک میں امن خدمات کے دوران شہید ہونیوالے پاک فوج کے حوالدار محمد شفیق فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

وسطی افریقی ری پبلک میں امن خدمات کے دوران شہید ہونیوالے پاک فوج کے حوالدار ...
وسطی افریقی ری پبلک میں امن خدمات کے دوران شہید ہونیوالے پاک فوج کے حوالدار محمد شفیق فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

  

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وسطی افریقی ری پبلک میں امن خدمات کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے حوالدار محمد شفیق کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار محمد شفیق کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میاں چنوں ، خانیوال میں ادا کی گئی۔ محمد شفیق فروری 2021 میں اقوام متحدہ مشن میں شامل ہوئے  تھے ، شہید نے پسماندگان میں اہلیہ اور تین بیٹے چھوڑے ہیں ۔

پاک فوج کے 162 اہلکار امن مشنز میں خدمات کے دوران شہادت کے مرتبے پر فائض ہو چکے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -