غریب لوگوں کو راشن پر کتنے روپے کی سبسڈی دی جائے گی اور کس طرح ؟ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کر دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے احساس راشن پروگرام کے تحت لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام سے متعلق اجلاس جاری ہے جس میں عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقداما ت کر رہی ہے ، غریب ترین لوگوں کو اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیں ۔
وزیراعظم کو احساس راشن پروگرام کے تحت ماہانہ روپے کی سبسڈی پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان کے 20 ملین گھرانوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر ہزار روپے دیئے جائیں گے ،ملک بھر میں پروگرام رواں ماہ ہی شرو ع ہوجائے گا ،پروگرام کے تحت کریانہ سٹورز کی رجسٹریشن جاری ہے ، اب تک 15 ہزار سے زیادہ کریانہ سٹورز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ۔
وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غریب گھرانوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے رجسٹریشن کا عمل تیز کیا جائے ۔