این اے 133 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن  حرکت میں آگیا

این اے 133 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن  حرکت میں آگیا
این اے 133 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن  حرکت میں آگیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)  لاہور میں این اے 133 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا ، حلقے میں بڑے سائن بورڈ اور پینا فلیکس ہٹا دیے گئے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر زاہد سبحانی نے کہا کہ بڑے بورڈ لگانا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ، این اے 133 میں بڑے سائن بورڈ اور پینا فلیکس ہٹا دیے گئے ہیں جبکہ  پیپلزپارٹی کے امیدوار کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے ۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر  زاہد سبحانی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز جرمانے کی رقم 20 ہزار روپے ادا کر چکی ہیں ۔ 

واضح رہے کہ حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کی انتخابی مہم تین دسمبر کی رات  12 بجے ختم ہو جائے گی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -الیکشن -