متحدہ عرب امارات کے50ویں قومی دن کے موقع پرمتحدہ عرب امارات میں مندوب پاکستانی سفیرافضال محمود کا پیغام‎‎

متحدہ عرب امارات کے50ویں قومی دن کے موقع پرمتحدہ عرب امارات میں مندوب ...
متحدہ عرب امارات کے50ویں قومی دن کے موقع پرمتحدہ عرب امارات میں مندوب پاکستانی سفیرافضال محمود کا پیغام‎‎

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے،پاکستانی برادری اوراپنی طرف سے متحدہ عرب امارات کی قیادت وعوام کومتحدہ عرب امارات کی 50 ویں قومی دن کے اس پرمسرت موقع پردل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتاہوں۔ میں اپنے آپ کوخوش قسمت سمجھتا ہوں کہ ایک ایسے وقت میں متحدہ عرب امارات میں وطن عزیزکی نمائندگی کررہاہوں کہ جب متحدہ عرب امارات اپنی گولڈن جوبلی منارہا ہے اور ہم اپنے برادرانہ دوطرفہ تعلقات کے50سال مکمل ہونے کاجشن منارہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات آج امن،ترقی اوربہترین حکمرانی کی پہچان کے طورپراقوام عالم میں فخرکے  ساتھ کھڑاہے۔ متحدہ عرب امارات نے گزشتہ پانچ دہائیوں میں فقیدالمثال پیش رفت کی ہے جوکہ ملک کوایک جدید ریاست اورترقی کرتی ہوئی معیشت میں تبدیل کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات کی قیادت کے نظریہ اورعزم کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ متحدہ عرب امارات نے تجارت، مالیاتی خدمات،سیاحت،ٹرانزٹ اور ٹرانسپورٹ کیلئے عالمی معیارکے مرکزکے طورپر ابھرنے کیلئے شاندار پیش رفت کی ہے۔ یہ متاثرکن ترقی رواداری،جامع اقتصادی ترقی اور اختراع کوفروغ دینے سے ممکن ہوئی۔

پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کی موجودہ دوراندیش قیادت میں ہمارے دوطرفہ تعلقات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔یہ باہمی برادرنہ تعلقات سیاسی، اقتصادی،تجارتی،ثقافتی اوردفاعی تعاون سمیت کثیرالجہتی تعاون پرمحیط ہیں۔متحدہ عرب امارات تقریباً1.6ملین پاکستانیوں کا دوسرا گھرہے جو نہ صرف ہماری دونوں اقوام کیلئے فخرکاباعث ہے بلکہ ہمارے دونوں ممالک کے مابین ایک موثر پل کا کرداربھی اداکر رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم  پاکستانیوں نے دونوں ممالک کے مابین بھائی چارے کومضبوط بنانے میں کئی دہائیوں کے دوران نمایاں کردارادا کیا ہے۔

اس موقع پر کہ جب اماراتی  بھائی بہن اپنی کامیابیوں کاجشن منارہے ہیں، پاکستان بھی ان کی کامیابیوں کے اس جشن میں شامل ہے۔ میں اس موقع پرمتحدہ عرب امارات کی قیادت کی اچھی صحت،خوشی اورمتحدہ عرب امارات کے لوگوں کیلئے امن اورخوشحالی کے لئے  دعاگو ہوں ۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -