کورنگی میں نوجوان کے دن دیہاڑے قتل کی وجہ سامنے آ گئی

کورنگی میں نوجوان کے دن دیہاڑے قتل کی وجہ سامنے آ گئی
کورنگی میں نوجوان کے دن دیہاڑے قتل کی وجہ سامنے آ گئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورنگی میں پسند کی شادی پر لڑکی کے بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بہنوئی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب فائرنگ کرکے 40 سالہ مسعود کو قتل کردیا گیا اور واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ایس ایس پی کورنگی شاہجہان خان نے بتایا کہ مقتول نے پسند کی شادی کی تھی، وہ شاہ لطیف ٹاو¿ن کا رہائشی تھا اور کورنگی میں فیکٹری میں کام کرتا تھا۔پولیس کا بتانا ہے کہ چند ہی دنوں میں پسند کی شادی پر کراچی میں قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -