آئی ایم ایف نے قرض کے بدلے کیا چیز لکھوائی ہے؟ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بڑا انکشاف کر دیا، کھل کر بول پڑے

آئی ایم ایف نے قرض کے بدلے کیا چیز لکھوائی ہے؟ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ...
آئی ایم ایف نے قرض کے بدلے کیا چیز لکھوائی ہے؟ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بڑا انکشاف کر دیا، کھل کر بول پڑے

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ) پنجاب کے گورنر چوہدری سرور نے انکشاف کیاہے کہ آئی ایم ایف نے چھ ملین ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے انیل مسرت کی طرف سے منعقدہ عشائیے میں شرکت کی جہاں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ  جس ملک میں سزا و جزا کا نظام نہیں وہ نہیں چل سکتا ، ہم نے کے پی کے میں جزا و سزا کا نظام قائم کیا، کے پی پولیس کی کارکردگی برطانیہ سے کم نہیں، ہم نے کے پی میں ڈیلیور کیا، لوگوں نے دو تہائی اکثریت دی، پاکستان میں قیادت سے متفق نہ ہوں تو کہا جاتا ہے اختلاف ہو گئے۔ اگلے سال جماعتی بنیادوں پر مقامی حکومت کے انتخابات کرائیں گے۔

مزید :

برطانیہ -