کترینہ کیف راجستھان کے قلعے میں تقریب سے قبل عدالت میں پیش ہو کر شادی کریں گی، لیکن کب ؟ بھارتی میڈیا نے حیران کن دعویٰ کر دیا 

کترینہ کیف راجستھان کے قلعے میں تقریب سے قبل عدالت میں پیش ہو کر شادی کریں ...
کترینہ کیف راجستھان کے قلعے میں تقریب سے قبل عدالت میں پیش ہو کر شادی کریں گی، لیکن کب ؟ بھارتی میڈیا نے حیران کن دعویٰ کر دیا 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )راجستھان میں شاہی شادی کی تقریب سے قبل اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل عدالت کے سامنے پیش ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ قانونی طریقہ کار کے تحت شادی کے بندھن میں بندھیں گے ۔

بھارتی ویب سائٹ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل آج یا کل عدالت کے سامنے پیش ہو کر اپنی شادی کو رجسٹرڈ کروائیں گے جس میں دونوں خاندانوں کے ضروری لوگ ہی شریک ہوں گے ۔

بھارتی اداکارہ کترینہ اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات بوارا قلعہ میں 7 دسمبر سے شروع ہوں گی ، 10 دسمبر کو ریسپشن رکھی جائے گی ، جوڑا اپنی شادی کو راز رکھنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہاہے ، ذرائع کا بتاناہے کہ شادی میں شریک ہونے والے مہمانوں کو خصوصی کوڈ دیا جائے گا ، ایک مقام سے آگے انہیں موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی تاکہ شادی کی کوئی تصویر لیک نہ ہو سکے۔

مہمانوں کو لے جانے والے ڈرائیورز کو کیمرے کے بغیر والے فونز دیئے جائیں گے تاکہ وہ تصاویر نہ بنا سکیں ، راجستھان کے قلعے میں شادی کی تقریبات میں شرکت کیلئے مدعو کیئے گئے مہمانوں میں کرن جوہر، عالیہ بھٹ ، روہت شیٹھی ، ورن دھون اور ان کی اہلیہ نتاشا شامل ہیں ۔

شادی کے بعد جوڑا جوہو میں لیے گئے نئے گھر میں منتقل ہو جائے گا ، وکی کوشل نے پورے فلور کی بکنگ کروا رکھی ہے جس کی تزین و آرائش کا کام کترینہ خود دیکھ رہی ہیں ۔

مزید :

تفریح -