’’راکھی ساونت کے شوہر کوئی بزنس مین نہیں بلکہ ۔۔۔‘‘ بگ باس میں انٹری کے بعد اداکارہ کے شوہر سے متعلق نئی خبریں گردش کرنے لگیں

’’راکھی ساونت کے شوہر کوئی بزنس مین نہیں بلکہ ۔۔۔‘‘ بگ باس میں انٹری کے بعد ...
’’راکھی ساونت کے شوہر کوئی بزنس مین نہیں بلکہ ۔۔۔‘‘ بگ باس میں انٹری کے بعد اداکارہ کے شوہر سے متعلق نئی خبریں گردش کرنے لگیں
سورس: Instagram/rakhisawant2511

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) ہمیشہ کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر رتیش سے متعلق ایک نیا انکشاف ہوا ہے۔

27 نومبر کو راکھی ساونت نے متنازع ترین ریئلٹی شو ’بگ باس 15‘ میں اپنے شوہر رتیش کے ہمراہ انٹری دے کر سب کو حیران کردیا تھا۔ جوڑے نے 2019ء میں شادی کی اور دو سال بعد پہلی بار اس شو کے ذریعے ایک ساتھ منظرِ عام پر آئے۔

اداکارہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق رتیش ایک بڑے بزنس مین ہیں جو اپنا زیادہ وقت بیرون ملک گزارتے ہیں تاہم وضع قطع سے نہیں لگتا کہ رتیش بڑے بزنس مین ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مداح بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔

سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ رتیش بحیثیت کیمرہ مین بگ باس میں ملازم ہیں۔ ’دی خبری‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے لکھا کہ اب یہ افواہ کون پھیلا رہا ہے کہ راکھی ساونت کے شوہر رتیش بگ باس کی ٹیم میں کیمرہ مین ہیں۔

اس ٹوئٹ کے بعد صارفین نے کمنٹ میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا۔ ایک نے لکھا کہ میں نے ایپیسوڈ میں دونوں کو دیکھ کر حقیقی جوڑا سمجھا لیکن جب رتیش نے بتایا کہ راکھی نے مجھے پرپوز کیا اور پھر راکھی نے بتایا کہ رتیش نے مجھے پرپوز کیا، یہاں وہ اپنے جھوٹ میں پکڑے گئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ رتیش کمیرہ مین ہو بھی سکتا ہے کیونکہ وہ کسی اینگل سے بزنس مین نہیں لگتا۔

مزید :

تفریح -