معروف بھارتی اداکارہ کو دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے والا شخص پکڑ ا گیا 

معروف بھارتی اداکارہ کو دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے والا شخص پکڑ ا گیا 
معروف بھارتی اداکارہ کو دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے والا شخص پکڑ ا گیا 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ” ارومینا گھوش “ کو آخر کار سکھ کا سانس آ گیا، دو سال سے مسلسل دھمکیاں دینے والا جنونی مداح سلاخوں کے پیچھے پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ارومینا کی حال ہی میں فلم ریلیز ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے پولیس کو ایک مرتبہ پھر سے متعلقہ شخص کے بارے میں شکایت در ج کروائی، یہ شخص اداکارہ کو مسلسل دو سال سے ہراساں کر رہاہے ، وہ ارومینا کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہاہے ،پولیس نے اسے تیسری مرتبہ گرفتار کیا ہے ۔

تحقیقات کاروں کا کہناہے کہ اس شخص کا نام مکیش شاءہے جو کہ اتوار کی شب اداکارہ کے گھر کے باہر پہنچ گیا جس پر انہوں نے پولیس سے رابطہ کرتے ہوئے شکایت درج کروائی ، یہ شخص سروے پارک کے قریب رہتا ہے اور اسے قبل دو مرتبہ گرفتار کیا جا چکا ہے جس پرا سے 11 اور 8 دن کی جیل کی سزا بھی سنائی جا چکی ہے ۔یہ شخص اداکارہ کو سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے دھمکیاں دیتا اور ہراساں کر تا رہا ۔

مزید :

تفریح -