اسلام آباد میں ملک کی پہلی پلاسٹک روڈ کی تعمیر کا افتتاح کر دیا گیا

اسلام آباد میں ملک کی پہلی پلاسٹک روڈ کی تعمیر کا افتتاح کر دیا گیا
اسلام آباد میں ملک کی پہلی پلاسٹک روڈ کی تعمیر کا افتتاح کر دیا گیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد میں ملک کی پہلی پلاسٹک روڈ کی تعمیر کا افتتاح کر دیا گیا چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے اتا ترک ایونیو کے ایک کلو میٹر روڈ کوپلاسٹ روڈ میں تبدیل کرنے کے تعمیراتی کام کا افتتاح کیا۔ 

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق  چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے بتایا کہ  ٹیکنالوجی کو فیلڈ میں لے کر آئے ہیں،  ایک ماہ قبل ایف نائن پارک میں اس کی ٹیسٹنگ کی گئی تھی  ، اب  اتاترک ایونیو کے ایک کلو میٹر کے روڈ کو پلاسٹک روڈ بنایا جائے گا،  پلاسٹک کو ری سائیکل اور دوبارہ قابل استعمال کریں گے ۔

چیئرمین  سی ڈی اے کے مطابق  ایک کلو میٹر سڑک کیلئے   70 ٹن پلاسٹک استعمال ہوگا،  ٹیکنالوجی کو سب کیلئے دستیاب بنائیں گے، پرائیویٹ سیکٹر سے جو بھی اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنا چاہے کرسکتا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -