اسلام آباد کے سکولوں کے اساتذہ اور ملازمین کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نعرے بازی 

اسلام آباد کے سکولوں کے اساتذہ اور ملازمین کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ، ...
اسلام آباد کے سکولوں کے اساتذہ اور ملازمین کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نعرے بازی 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت وفاقی تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے اور کالجز کو فیڈرل  کالج ایجوکیشن کے ماتحت کرنے کیخلاف اسلام آباد میں اساتذہ اور سکول ملازمین کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے ۔

آج احتجاجی اساتذہ و ملازمین کی ریلی ڈی چوک پہنچی اور پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ کی جانب بڑھی ،  پولیس نے اساتذہ کو آگے جانے سے روک دیا  جس کے باعث پولیس اور مظاہرین میں  دھکم پیل ہوئی ۔ اساتذہ نے نعرے بازی  کی اور مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔

مزید :

قومی -تعلیم و صحت -علاقائی -اسلام آباد -