آسٹریا میں 13 دسمبر سے ریٹیلرز،تجارتی مراکز،فٹنس سنٹر اور ہیئر ڈریسر شاپس کھلنے کے امکانات

آسٹریا میں 13 دسمبر سے ریٹیلرز،تجارتی مراکز،فٹنس سنٹر اور ہیئر ڈریسر شاپس ...
آسٹریا میں 13 دسمبر سے ریٹیلرز،تجارتی مراکز،فٹنس سنٹر اور ہیئر ڈریسر شاپس کھلنے کے امکانات

  

ویانا( اکرم باجوہ) آسٹریا میں 13 دسمبر سے ریٹیلرز،تجارتی مراکز،فٹنس سنٹر اور ہیئر ڈریسرز کو کھولنے کی اجازت کے امکانات ہیں ۔

 گزشتہ روز ماہرین نے لاک ڈاؤن کے پہلے ہفتے کے اثرات کا جائزہ لیا  جس میں مثبت پیشرفت سامنے آئی ،  ماہرین کنسورشیم کے مطابق  اگلے ہفتے کیسز کی روزانہ کی تعداد دوبارہ 10 ہزار  سے کم ہونے کی توقع ہے، امید کی جا رہی ہے کہ  ہفتہ وار اوسطاً 7800 کے قریب کیسز سامنے آئیں گے ، گزشتہ ہفتے یہ تعداد 11 ہزار سے زیادہ تھی ۔

تحقیق دان پیٹر کلیمک کے مطابق  امید ہے کہ ملک کو 12 دسمبر سے مکمل لاک ڈاؤن نہیں کیا جائے گا اور لوگ  روزمرہ کی زندگی میں معمول پر کام کریں گے ، جیسا کہ حکومتی سطح پر لاک ڈاؤن ختم کرنے کیلئےمشاورت کا سلسہ جاری ہے ۔   حکومت کی جانب سے ترتیب کردہ پلان کے مطابق   تجارتی مراکز اور باڈی کلوز سروس فراہم کرنے والے سینٹر  کھل سکتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -