آسٹریا میں کورونا کی شدت میں کمی ، 24 گھنٹوں میں 72 افراد جاں بحق ، 8 ہزار 882 کیسز رپورٹ
ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا میں کورونا کی شدت کم ہونے لگی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 72 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 8 ہزار 882 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
آسٹریا میں دوسرے ہفتے بھی لاک ڈاؤن جاری رہا ، وزارت صحت کے مطابق اوسطاً فی گھنٹہ تین اموات ریکارڈ کی گئی ہیں،ہسپتالوں میں بستروں کی نازک صورت حال میں سات دنوں میں بمشکل تبدیل ہوئی ہے اور بہتری کی طرف اشارہ کرتی ہے ۔
وزارت صحت کے مطابق اس وقت ملک میں 2 ہزار 604 افراد زیر علاج ہیں ، جبکہ 637 انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیر علاج ہیں مگر ہفتہ وار مقابلے میں یہ تعداد تقریباً ایک جیسی ہی ہے۔
بدھ سے جمعرات تک 4 لاکھ 66 ہزار 309 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور 24 گھنٹوں میں 13 ہزار 892 کورونا سے صحت یاب ہوئے۔