نسلہ ٹاور گرانے کا معاملہ، احتجاج کرنے والے مظاہرین پر لاٹھی چارج کرنے والے ڈی ایس پی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )نسلہ ٹاور گرانے کے دوران مظاہرین کے احتجاج کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کروانے والے ڈی ایس پی آغا اصغر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق ڈی ایس پی آغاز اصغر کو آباد رہنماﺅں سے بدتمیزی اور لاٹھی چارج پر عہدے سے ہٹایا گیاہے ، وہ بطور ڈی ایس پی جمشید ڈویژن فرائض انجام دے رہے تھے ، احتجاج کے دوران ڈی ایس پی کی آباد رہنماﺅں سے تلخ کلامی بھی ہوئی تھی ، بلڈرز نے ناروا سلوک پر آغا اصغر سمیت دیگر پولیس افسران کی شکایات کی تھیں ۔ آغا اصغر کو کراچی پولیس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیاہے ۔