حکومت کا گھر جانا ہی ملکی مفاد میں ہے ، پیپلزپارٹی کا 10 دسمبر سے سڑکوں پر آنے کا اعلان 

حکومت کا گھر جانا ہی ملکی مفاد میں ہے ، پیپلزپارٹی کا 10 دسمبر سے سڑکوں پر آنے ...
حکومت کا گھر جانا ہی ملکی مفاد میں ہے ، پیپلزپارٹی کا 10 دسمبر سے سڑکوں پر آنے کا اعلان 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کا گھر جانا ہی ملکی مفاد میں ہے ، پیپلزپارٹی 10 دسمبر سے احتجاج کرے گی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیری رحمان نے کہا کہ  عالمی منڈی  میں تیل کی قیمتوں میں کی ہوئی مگر حکومت نے پٹرول کی قیمت کم نہیں کی ، حکومت فی لیٹر پٹرول پر 27 اور ڈیزل پر 33 روپے ٹیکس لے رہی ہے ، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں کمی  کی درخواست کی مگر حکومت نے مسترد کردی۔

شیری رحمان نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت 5تا8 روپے کم کی جا سکتی تھی   مگر نہیں ہوئی ۔ دوسری جانب ہر ماہ بجلی اور گیس کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے ،  فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ پر 4 روپے 74 پیسے بڑھا دیے گئے ہیں ، دسمبر میں عوام سے 60 ارب روپے لوٹے جائیں گے۔

مزید :

قومی -سیاست -