” اگر مجھے یہ کام نہیں کرنے دو گے تو میں شادی میں نہیں آﺅں گا “ سینئر اداکار نے کترینہ کیف کو ’ دھمکی ‘ دیدی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ کے معروف اور سینئر اداکار گجراج راؤ نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی سے قبل اداکار کو دھمکی دے دی ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریب میں موبائل فون لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
اس حوالے سے بالی وڈ کے معروف اور سینئر اداکار گجراج راو¿ اپنی انسٹاگرام سٹوری وکی کوشل کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔گجراج راو نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یہ خبر شیئر کی جس میں بتایا گیا تھا کہ کترینہ اور وکی کی شادی میں موبائل فون لانے پر پابندی عائد ہے۔اداکار نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں وکی کوشل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’اگر سیلفی نہیں لینے دو گے تو شادی میں نہیں آو¿ں گا۔‘گجراج راو¿ کی یہ انسٹاگرام سٹوری بھارت کے مختلف سوشل میڈیا پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجستھان کے ایک پر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔