کیا آپ کو واقعی امریکی شہریت چھوڑنے کی تاریخ کا علم نہیں ؟ صحافیوں کے سوال پر فیصل واوڈا نے کیا جواب دیا ؟ جانئے 

کیا آپ کو واقعی امریکی شہریت چھوڑنے کی تاریخ کا علم نہیں ؟ صحافیوں کے سوال پر ...
کیا آپ کو واقعی امریکی شہریت چھوڑنے کی تاریخ کا علم نہیں ؟ صحافیوں کے سوال پر فیصل واوڈا نے کیا جواب دیا ؟ جانئے 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل واوڈا امریکی شہریت چھوڑنے سے متعلق سوال کا جواب گول کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں سماعت کے موقع پر میڈیا نمائندوں نے سینیٹر فیصل واوڈا سے ان کی امریکی شہریت سے متعلق سوال کیا۔صحافیوں کی جانب سے فیصل واوڈا سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کو واقعی امریکی شہریت چھوڑنے کی تاریخ کے بارے میں نہیں پتا؟ جس پر تحریک انصاف کے رہنما نے امریکی شہریت چھوڑنے کی تاریخ بتانے سے گریز کیا۔

سینیٹر فیصل واوڈا اپنی امریکی شہریت سے متعلق صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیے بغیر ہی چلے گئے۔یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے نااہلی کیس میں فیصل واوڈا کو 23 دسمبر تک تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر جواب جمع نہ کرایا تو کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیں گے۔

مزید :

قومی -