انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ، سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے 

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ، سٹاک ...
انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ، سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 94 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 175.48 روپے سے بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح 176.42 روپے پر بند ہو گیاہے ۔ روپے کی قدر گرنے سے قرضوں کے بوجھ میں 2300ار ب روپے کا اضافہ ہواہے ، مالی سال کے آغاز میں اب تک روپے کی قدر میں 12 فیصد کمی واقع ہو چکی ہے ، یکم جولائی سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 18 روپے 88 پیسے اضافہ ہواہے ۔
دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں ، 100 انڈیکس میں ریکارڈ 2134 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے ۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو تو 100 انڈیکس 45 ہزار 369 پوائنٹس پر تھا تاہم آج سارا دن منڈی گراوٹ کا شکار رہی اور اب تک انڈیکس میں 2134 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے جس کے بعد انڈیکس 43 ہزار 234 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -