چوروں نے اپنی ہی چوری کی رپورٹ مسترد کردی ، شاہد خاقان عباسی

چوروں نے اپنی ہی چوری کی رپورٹ مسترد کردی ، شاہد خاقان عباسی
چوروں نے اپنی ہی چوری کی رپورٹ مسترد کردی ، شاہد خاقان عباسی

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  مسلم لیگ ن کے رہنما اور  سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بی آئی ایس پی میں چار ارب روپے غبن ہوا  اور پی ٹی آئی حکومت نے اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ، یعنی چوروں نے اپنی ہی چوری کی رپورٹ کو مسترد کر دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ  عوام کے ساتھ کیا ہو رہا ہے  اس سے حکمرانوں کو کوئی غرض نہیں ، کل شام تک 18 ترجمان رکھے ہوئے تھے حکومت نے جن کا کام صرف پیسے لے کر جھوٹ بولنا اور گالم گلوچ کرنا ہے ، یہ مہنگائی کی وجوہات نہیں بتاتے ، بد نصیبی ہے کہ حکمران مہنگائی کی وجوہات بتانے سے قاصر ہیں ، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں  18 فیصد اضافہ ہو چکا ہے ہر چیز پر کہتی ہیں کہ عالمی سطح پر مہنگائی ہے ، ہمارے پڑوس میں بھی ملک ہے وہاں مہنگائی پاکستان کی نسبت آدھی سے بھی کم ہے ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دنیا کے 200 ممالک میں مہنگائی میں پاکستان کا تیسرا نمبر ہے ، عمران خان صاحب مزید رہے تو پاکستان  نمبر ون پر آجائے گا،غریب کو تباہ کردیا گیا ہے، مہنگائی کو بلند ترین سطح پر پہنچا دیا گیا ہے ،گھی کی قیمت میں 58فیصد اضافہ ہوچکاہے، کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں دیگر ممالک میں اضافہ کیوں نہیں ہوا؟ ۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آج اسٹاک مارکیٹ 2ہزار پوائنٹس گر گئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے جن کے ذمہ دار وزیر اعظم ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -سیاست -