"کرپشن کی نشاندہی کے موثر نتائج سامنے نہیں آئے" وزیر اعظم  نے مایوسی ظاہر کردی

"کرپشن کی نشاندہی کے موثر نتائج سامنے نہیں آئے" وزیر اعظم  نے مایوسی ظاہر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حکومتی ارکان نے ملاقات کی ، وزیر اعظم نے کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی میں کرپشن کی نشاندہی کے موثر نتائج سامنے نہیں آئے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی عوام کے ٹیکس کے پیسے کا محافظ فورم ہے،  گزشتہ حکومتوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں سے متعلق تیاری کے ساتھ اجلاس میں جائیں، اپوزیشن اپنے دور میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ارکان کمیٹی نے کہا کہ  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی صرف آڈت پیرا زکو دیکھتی ہے ،ایف آئی اے اور نیب جیسے اداروں کی کمزوری کے باعث کرپشن کیسز منطقی انجام کو نہیں پہنچتے۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ  آپ لوگوں کا بہت اہم کردار ہے، آپ ارکان مزید  فعال کردار ادا کریں، ارکان حکومتی اقدامات کو زیادہ اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں۔ وزیر اعظم نے وزیراعظم کی کمیٹی ارکان کو پی اے سی اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ۔

مزید :

قومی -