متحدہ اپوزیشن نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی ان کیمرہ بریفنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

متحدہ اپوزیشن نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی ان کیمرہ بریفنگ کے بائیکاٹ ...
متحدہ اپوزیشن نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی ان کیمرہ بریفنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے طلب کی جانے والی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی ان کیمرہ بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

متحدہ اپوزیشن نے مشاورت کے بعد جاری کردہ اپنے اعلامیے میں کہا کہ 6 دسمبر 2021 کو وفاقی حکومت کی جانب سے  پارلیمانی قومی لامتی کمیٹی میں ان کیمرہ بریفنگ سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے ، حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف بریفنگ دیں گے ، متحدہ اپوزیشن اجلاس کا بائیکاٹ کر تی ہے ۔

متحدہ اپوزیشن نے کہا کہ اپوزیشن میں شامل پارٹیوں نے قومی سلامتی اور سنجیدہ قومی طرز عمل کا مظاہرہ کیا ،مگر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے  بلز بلڈوز کئے ، حکومتی رویے پر  متحدہ اپوزیشن بائیکاٹ کا فیصلہ کرتی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -