وزیراعلیٰ پنجاب نے سرمایہ کاروں کو بڑی خوشخبری سنا دی 

وزیراعلیٰ پنجاب نے سرمایہ کاروں کو بڑی خوشخبری سنا دی 
وزیراعلیٰ پنجاب نے سرمایہ کاروں کو بڑی خوشخبری سنا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نےکہاہےکہ  پنجاب میں سرمایہ کاروں کو ون ونڈو کے تحت سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کی گئی ہے،سرمایہ کاری کے حوالےسےزیرو این او سی کی پالیسی جلد متعارف کرائیں گے،انسپکٹرلیس رجیم کانظام متعارف کرا چکے،لیبرلاز میں بھی آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں،پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے سپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے پروکٹر اینڈ گیمبل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عادل فرحت نے ملاقات کی اور انہوں نے کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کےموثر اقدامات کو سراہا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنےاس موقع پر گفتگو کرتےہوئےکہا کہ  پنجاب میں سرمایہ کاروں کیلئے وزیراعلیٰ سرمایہ کاری سہولت سینٹر قائم ہو چکا ہے،سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت مستحکم ہوگی،تین برس میں 16 سیمنٹ پلانٹس کی منظوری دے چکے ہیں،سرمایہ کاری میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پروکٹر اینڈ گیمبل پاکستان نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نےکورونا وباء کے دوران بزنس کمیونٹی کیلئے بے پناہ آسانیاں پیدا کیں،اربوں روپے کا ٹیکس ریلیف د ے کر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے بزنس فرینڈلی اقدامات کئے، پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار فضا موجود ہے اورہماری کمپنی صوبے میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع سے فائدہ اٹھائے گی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے کئے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔سیکرٹری صنعت اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔