ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے لیے سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کے ٹی 20 سکواڈ میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شاداب خان،آصف علی، فخر زمان،حیدر علی ، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، وسیم جونئیر، شاہین شاہ آفریدی، شاہ نواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

پاکستان کے ون سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان، افتخار احمد، محمد نواز، خوشدل شاہ، امام الحق، سعود شکیل، وسیم جونئیر، محمد حسنین، عثمان قادر، شاہین شاہ آفریدی، شاہ نواز دھانی، آصف علی، حیدر علی، فخر زمان اور حارث روف شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے والے قومی سکواڈ سے محمد حفیظ، شعیب ملک، عماد وسیم اور سرفراز احمد کو ڈراپ کردیا گیاہے۔

مزید :

کھیل -