ویسٹ انڈیز بمقابلہ سری لنکا، دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا کھیل ختم، سری لنکا کو واضح برتری
کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھیل کے ختم ہونے تک آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنالیے ہیں۔سری لنکا کو ویسٹ انڈیز پر 279 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
سری لنکن بلے بازوں نے دوسری اننگز میں بہتر بلے بازی کا مظاہرہ کیا، ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے باوجود مڈل آرڈر بلے بازوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ سری لنکا کی جانب سے ڈی سلواسب سے کامیاب بلے باز رہے۔ وہ 153 رنز کی اننگز کھیل کر کریز پر موجود ہیں۔ دیگر بلے بازوں میں ناسنکا نے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 204 جبکہ ویسٹ انڈیز نے 253 رنز بنائے تھے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔