پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے ثانیہ مرزا کو ایسی پیش کش کردی کہ شعیب ملک بھی سوچ میں پڑ جائیں 

پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے ثانیہ مرزا کو ایسی پیش کش کردی کہ شعیب ملک ...
پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے ثانیہ مرزا کو ایسی پیش کش کردی کہ شعیب ملک بھی سوچ میں پڑ جائیں 
سورس: File Photo

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی ٹاپ ٹینس سٹار اعصام الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کے معروف بلے باز شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو اگلے سال مکسڈ ڈبلز میں پارٹنر بننے کی آفر کردی۔

لاہور جم خانہ میں جاری حسن طارق رحیم نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے موقع پرمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا کی خواہش پر ان کے ساتھ لاہور میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے کورٹ پر اکٹھے ٹریننگ کی،وہ بہت اچھی کھلاڑی ہیں، ان کےساتھ بیرون ملک بھی ملاقات رہتی ہے،اس سال انہوں نے زیادہ ٹینس نہیں کھیلی تاہم اگلے سال وہ زیادہ انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کی خواہش مند ہیں۔

اعصام نے بتایا کہ انہوں نے ثانیہ سے کہا ہے کہ ہم دونوں مسکڈ ڈبلز مقابلوں میں ایک جوڑی بن کر حصہ لے سکتے ہیں،وہ اگر مکسڈڈبلز کیٹگری میں کھیلنے پر تیار ہوجاتی ہیں تو انہیں ویل کم کہوں گا۔اعصام الحق کے مطابق پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے لیکن انہیں اعصام اور عقیل خان بننے کے لیے بہت محنت اور انٹرنیشنل میچز کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل -