لاہور میں فوڈ پانڈا ڈلیوری بوائے کو شہری نے گھر کی گھنٹی بجانے پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا

لاہور میں فوڈ پانڈا ڈلیوری بوائے کو شہری نے گھر کی گھنٹی بجانے پر فائرنگ ...
لاہور میں فوڈ پانڈا ڈلیوری بوائے کو شہری نے گھر کی گھنٹی بجانے پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیفنس کے علاقہ پنجاب سوسائیٹی میں فوڈ پانڈا ڈیلوری بوائے کو شہری معظم کھوکھر نے  گھر کی گھنٹی بجانے پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ پانڈا کا ڈیلوری بوائے الطاف حسین آج (جمعرات کو) پنجاب سوسائٹی میں معظم کھوکھر کے گھر کھانے کی ڈیلوری دینے گیا۔ جب اس نے معظم کھوکھر  کے گھر کی گھنٹی بجائی تو ملزم نے اس سے جھگڑا شروع کردیا اور اسے فائرنگ کرکے زخمی کردیا،فائرنگ سے گولی الطاف حسین کی دائیں ٹانگ پر لگی۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -