پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہوگیا
پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہوگیا
سورس: Hippopx

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  پاکستان میں فی تولہ سونے کی  قیمت 850 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 23 ہزار 650 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونا 729 روپے بڑھ کر ایک لاکھ چھ  ہزار 10 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب  عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر نو  ڈالر کم ہو کر 1777 ڈالر فی اونس  ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 جب کہ 10 گرام سونے کی قدر میں 178 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

مزید :

بزنس -