خوفناک ٹریفک حادثہ، باپ بیٹے سمیت تین افراد جان کی بازی ہارگئے

خوفناک ٹریفک حادثہ، باپ بیٹے سمیت تین افراد جان کی بازی ہارگئے
خوفناک ٹریفک حادثہ، باپ بیٹے سمیت تین افراد جان کی بازی ہارگئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)تھانہ ہئیر کے علاقہ میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر سے باپ بیٹے سمیت تین افراد جان کی بازی ہارگئے۔

 پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ  بیدیاں روڈ پر  پیش آیا۔جاں بحق  ہونے والوں میں 32 سالہ زمان مقصود، 22 سالہ حسنین  اور 60 سالہ امین شامل ہیں۔ٹریکٹر ٹرالی کی دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین افراد کو ٹکر لگی جس کے نتیجے میں تینوں موقعہ پر دم توڑ گئے جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے  نعشوں کو مردہ خانے منتقل کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -