چیف سلیکٹر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بڑے ناموں کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دی 

چیف سلیکٹر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بڑے ناموں کو ٹیم میں شامل نہ کرنے ...
چیف سلیکٹر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بڑے ناموں کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )چیف سلیکٹر محمد وسیم نے شعیب ملک، حسن علی سمیت دیگر بڑے ناموں کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

ہم نیوز کے مطابق اپنے بیان میں کہنا ہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ متوازی ہے، اسکواڈ کی تعداد کم کرنے کیلئے شعیب ملک، سرفراز احمد اور عماد وسیم کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ انجری کے بعد نان اسٹاپ کرکٹ کھیلنے والے حسن علی کو ان کی مشاورت سے آرام دیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے والے قومی سکواڈ سے محمد حفیظ، شعیب ملک، عماد وسیم اور سرفراز احمد کو ڈراپ کردیا گیاہے۔

مزید :

کھیل -