مرزا پور سیزن 2 میں للت کا کردار نبھانے والے براہما مشرا چل بسے

مرزا پور سیزن 2 میں للت کا کردار نبھانے والے براہما مشرا چل بسے
مرزا پور سیزن 2 میں للت کا کردار نبھانے والے براہما مشرا چل بسے
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈیا کی معروف ویب سیریز "مرزا پور" میں مرکزی کردار منا بھیا کے دوست "للت" کا کردار نبھانے والے اداکار براہما مشرا انتقال کرگئے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق 29 نومبر کو  براہما مشرا  سینے میں درد کی شکایت لے کر ڈاکٹر کے پاس گئے ۔ ڈاکٹر نے چیک اپ کے بعد انہیں گیس کی دوا دے کر واپس بھیج دیا۔ براہما مشرا ممبئی کے علاقے اینلکس سوسائٹی میں گزشتہ چار برس سے کرائے کے فلیٹ میں اکیلے رہ رہے تھے۔ جمعرات کو ان کی لاش فلیٹ کے بیت الخلا سے ملی ہے۔

چونکہ وہ فلیٹ میں اکیلے رہتے تھے اس لیے  ان کی موت کا بھی اس وقت پتہ چلا جب پڑوسیوں نے ان کے فلیٹ سے بدبو آنے کی شکایت کی۔ پولیس نے فلیٹ کے اندر داخل ہو کر دیکھا تو برہما مشرا کی لاش پڑی بیت الخلا میں پڑی تھی اور بدبو اسی میں سے آ رہی تھی۔

پولیس نے براہما کے بھائی سندیپ کی مدعیت میں حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اداکار  کی موت  حرکتِ قلب بند ہونے سے ہوئی ہے تاہم موت کی حتمی وجہ کا تعین تاحال نہیں کیا جاسکا۔

ویب سیریز مرزاپور میں "منا بھیا" کا کردار نبھانے والے اداکار دوینڈو نے اپنے ساتھی کی موت کی تصدیق انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کی اور لکھا " ہمارا للت ہمارے ساتھ نہیں رہا، سب اس کیلئے دعا کریں۔"

View this post on Instagram

A post shared by Divyenndu ???? (@divyenndu)

مزید :

تفریح -